ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی جے پی سے نہیں ملائیں گے ہاتھ:اجیت سنگھ

بی جے پی سے نہیں ملائیں گے ہاتھ:اجیت سنگھ

Sat, 28 Jan 2017 00:10:15    S.O. News Service

لکھنؤ، 27/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آر ایل ڈی سربراہ اجیت سنگھ نے آج کہا کہ اتر پردیش کی عوام تبدیلی چاہتی ہے لیکن وہ بی جے پی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ اتر پردیش میں عوام تبدیلی چاہتی ہے، غریب، کسان، نوجوان ہر طبقہ پریشان ہے۔موجودہ ایس پی حکومت اشتہارات میں ترقی کے دعوے کر رہی ہے لیکن حقیقت میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ بی جے پی کے ساتھ آر ایل ڈی ہاتھ نہیں ملائے گی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ایس پی اورکانگریس کے ساتھ اتحاد کی بات کیوں ٹوٹی؟ توانہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی اخبارات اور چینلوں میں اس کے بارے میں خبریں دیکھی ہیں لیکن اتحاد کو لے کر ان کی کسی سے بات نہیں ہوئی۔وزیر اعلی کا چہرہ کون ہوگا، اس سوال پر اجیت سنگھ نے اپنے بیٹے جینت چودھری کا نام لیا۔
 


Share: